آب زم زم جیسا پانی ممکن نہیں

آب زم زم جیسا پانی ممکن نہیں، سائنسدان

 

دنیا بھر میں آب زم زم اپنی نوعیت کا منفرد پانی ہے اس کی خصوصیات میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔

 

آب زم زم کا ایک قطرہ اگر عام پانی کے ہزار قطروں میں ملائیں تو اس میں بھی آب زم زم کی خصوصیات آجاتی ہیں۔

 

زم زم کی ری سائیکلنگ کے باوجود بھی اس کی خاصیت تبدیل نہیں ہوتی، اسکی وجہ جاننے سے سائنس قاصر ہے۔

 

عام پانی پر بسم اللہ پڑھی جائے تو اس کے ذرات بھی تبدیل ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر ایموٹو سربراہ جاپانی تحقیقی مرکز

سائنسدانوں نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ آب زم زم جیسا پانی ممکن نہیں ہوسکتا۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا بالکل الگ اور شفاف پانی ہے۔ نینو نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے آب زم زم پر متعدد تجربے کئے گئے جن کی مدد سے انہیں معلوم ہوا کہ آب زم زم کا ایک قطرہ اگر عام پانی کے ہزار قطروں میں ملائیں تو اس میں بھی آب زم زم کی خصوصیات آجاتی ہیں جو زم زم میں ہیں۔ ڈاکٹر ایوٹو جاپان میں قائم ہیڈوانسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق کے سربراہ ہیںجن کا کہنا ہے کہ جاپان میں انہیں ایک عرب باشندے سے آب زم زم ملا جس پر انہوں نے متعدد تحقیقیں کی ہیں۔ انہوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے معلوم کیا کہ آب زم زم کے خواص کو کسی طرح بھی تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ اس کی اصل وجہ جاننے سے سائنس قاصر ہے۔ زم زم کی ری سائکلنگ کرنے کے بعد بھی اس کے بلور میں تبدیلی نہیں پائی گئی۔ جاپانی سائنسدان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کھانے پینے اور ہر کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھتے ہیں اس سے عجیب قسم کی تبدیلی وقوع پذیر ہوتی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعہ عام پانی کو طاقتور خوردبین کے ذریعے دیکھا گیا اور اس پر بسم اللہ پڑھنے کے بعد دیکھا گیا تو اس کے ذرات میں تبدیلی واقع ہوگئی تھی۔ بسم اللہ پڑھنے کے بعد پانی کے قطرے میں خوبصورت بلور بن گئے تھے۔ ڈاکٹر ایموٹو نے کہا کہ کرہ ارض کی تمام مخلوقات خواہ وہ بظاہر جمادات ہی کیوں نہ ہوں ان میں ماحول کا اثر قبول کرنے کی صلاحیت ہے۔

 آب زمزم کی فضیلت

آب زم زم کی بہت سی فضیلتیں احادیث سے ثابت ہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
 مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ 
ترجمہ: زمزم کا پانی ہر اس ضرورت کے لیے ہے جس کے لیے پیا جائے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
آب زمزم روئے زمین پر بہترین پانی ہے، اس میں غذائیت بھی ہے اور بیماری سے شفا بھی۔

زمزم پینے کے متعلق چند احکامات احادیث میں درج ہیں۔
زم زم قبلہ رو کھڑے ہوکر دائیں ہاتھ سے بسم اللہ پڑھ کر تین سانس میں پینا چاہیے۔
زم زم پیٹ بھر کر گلا بھر کر پینا چاہیے۔
زم زم پینے سے متعلق ایک دعا بھی مروی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ عِلْمًا نَافِعًا وَّشِفآءَ مِّنْ کُلِّ دَآءٍ
”اے اﷲ میں تجھ سے وسیع رزق اور نفع رساں علم اور ہر ایک بیماری سے شفا کا طلب گار ہوں۔“
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

صبح کے وقت کی دعا

 
صبح کے وقت کی دعا
اصبَحنَا وَاصبَحَ المُلکُ لِلہِ رَبِ العَالَمِینَ

اللہُمَ  اِنِی اَسئَلُکَ خَیرَ ھٰذَا الیَومِ فَتحَہٗ وَنُصرَہٗ وَنُورَہٗ وَبَرَکَتَہٗ وَھُدَاہُ۔
وَاعُوذُبِکَ مِن شَرِہِ وَشَرِمَافِیہِ وَشَرِمَا قَبلِہِ وَشَرِمَا بَعدِہِ۔
ہم نے صبح کی اور اللہ کی ساری کائنات نے صبح کی، اے اللہ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائیاں اور فتح نصرت اور نوروبرکت اور رشد و ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس دن کے شروفساد اور جو اس میں اور اسکے پہلے اور بعد میں ہے۔
اَللٰھُمَ بِکَ اصبَحنَا وَبِکَ اَمسَینَا وَبِکَ نَحیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَالَیکَ النُشُورُ۔
اللہ تیرے نام کے ساتھ میں نے صبح کی اور تیرے نام کے ساتھ میں نے شام کی اور تیرے ہی نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہم مریں گے اور تیری طرف ہی اٹھ کر جائیں گے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنا

25:۔ نبی کریم پر جھوٹ باندھنا
عن ام سلمتہ   قالت : سمعت النبی ﷺ یقول: ((من یقل علی مالم اقل فلیتبوا مقعدہ من النار))
سیدہ ام سلمہ   سے مروی ہے ، وہ کہتی ہیں کہ میں نے نبی کریم سے سنا آپ فرما رہے تھے: "جس شخص نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی وہ اپنی جگہ جہنم میں بنا لے۔"(صحیح بخاری)
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

فضول گفتگو

24:۔ فضول گفتگو کرنا۔ 
عن ابی ھریرہ   عن النبی ﷺ قال : ((ان العبد لیتکلم بالکلمتہ من سخط اللہ تعالیٰ لا یلقیٰ لھا بالا یھوی بھافی جھنم))
سیدنا ابو ہریرہ   سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "بسا اوقات بندہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی والی بات کرتا ہے جس کی طرف اس کا دھیان بھی نہیں ہوتا لیکن اس کی وجہ سے وہ جہنم میں جا گرتا ہے۔"(صحیح بخاری)


مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ