میں کیا کافر ہوں

ایک دیہاتی نے ایک گھر میں چوری کی۔ 
سب کچھ لوٹنے کے بعد جاءنماز بھی اٹھا لیا۔
مالک بولا: یہ جانماز تو چھوڑ جاؤ۔
دیہاتی بولا: میں کیا تمہیں کافر نظر آتا ہوں۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

استری کے پیسے

ایک سردار: دھوبی سے۔
استری کے کتنے پیسے لو گے؟
:دھوبی
 پندرہ روپے
سردار نے 15 روپے رکھے اور استری اٹھا کر بھاگ گیا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

کس پر گیا ہے؟

جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے  تو سارا خاندان اسے دیکھنے کے لیے آتا ہے۔
بچے کا باپ کہتا ہے: "میرے بیٹے کا چہرہ تو مجھ پر گیا ہے"۔
چاچا کہتا ہے: "اس کے ہاتھ پاؤں تو بالکل میری طرح ہیں"۔
ماں کہتی ہے۔ "اس کا ناک مجھ پر گیا ہے"۔
ماموں کہتا ہے۔ "اس کے کان مجھ پر گئے ہیں"۔
اور وہی بچہ جب بڑا ہوکر کوئی برا کام کرتا ہے تو وہی خاندان والے کہتے ہیں " پتا نہیں بے غیرت کس پر گیا ہے"؟۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

دل

لوگو ! یہ جو انسان کا دل ہوتا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
یہ ہر انسان کے بائیں طرف ہوتا ہے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

چائنہ دی جوتی

ان بارشوں سے کہو، کہیں اور جا کے برسیں
فراز
میری چائنہ دی جوتی ہے ، تلک پوساں
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے

ایک سردار فوج میں بھرتی ہوگیا۔
دو دن بعد ہی جنگ لگ گئی ۔ محاذ جنگ پر سردار کی ٹوپی پر گولی لگی۔
سردار نے فوراً ہتھیار پھینک دیے، اور چھپ کر بولا۔
"عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے"۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

بھوکا نہیں مر رہا

پپو کے باس نے اسے نوکری سے نکال دیا۔
پپو روزانہ صبح باس کے کارخانہ کے سامنے پیشاب کردیتا۔
باس نے تنگ آکر ایک دن اسے بلایا اور اس حرکت کی وجہ دریافت کی۔
پپو نے کہا: میں آپ کو یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ میں بھوکا نہیں مر رہا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

موبائل اور لینڈ لائن میں فرق

ایک سردار نے دوسرے سردار سے پوچھا:
موبائل اور لینڈ لائن میں کیا فرق ہے؟

دوسرے سردار نے بہت سوچ کر جواب دیا: موبائل میں نمبر انگوٹھے سے پریس کرنے پڑتے ہیں، جبکہ لینڈ لائن میں انگلی سے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شراب کا نقصان

شراب کا نقصان
ٹیچر نے شراب کے نقصان کو ثابت کرنے کے لیے ایک کیڑا شراب میں ڈالا تو وہ کیڑا مر گیا۔
ٹیچر: آپ نے کیا سیکھا؟
سٹوڈنٹ: سر یہی کہ شراب پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

افضل عمل

افضل عمل
ایک آدمی نے رات کے گھپ اندھیرے میں ایک گھر کو دیکھا کہ وہ چاند کی طرح روشن ہے۔ صرف اسی گھر میں روشنی تھی۔
دوسرے روز بھی اس نے وہی منظر دیکھا اس نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ یہ کیا راز ہے۔
بزرگ نے فرمایا: "یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گھر میں یو پی ایس لگوایا ہوا ہے"
سبحان اللہ
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شکایت

ایک آدمی صبح تہجد کی نماز کے بعد دعا مانگنے لگا۔
اے اللہ ! ساری دنیا سورہی ہے اور میں تیری عبادت کررہا ہوں۔
ساتھ والی چارپائی سے آواز آئی : اپنا عبادت کر، ساڈیاں شکایتاں نہ لا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

اللہ کا عذاب

اللہ کا عذاب
ایک مولوی زرداری سے بولا: "برے کام چھوڑ دو ورنہ اللہ کا عذاب آئے گا"۔
زرداری: "برے کام تو مشرف کر گیا۔ میں تو اللہ کا عذاب ہوں"۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

اف یہ انگریز

اف یہ انگریز۔
یہ الف بے پے کو اے ٹو زیڈ کہتے ہیں۔
ہم ان کو پاگل ، اور یہ ہمیں میڈ کہتے ہیں۔
جیتی جاگتی امی کو ممی کہتے ہیں۔
اور زندہ باپ کو ڈیڈ کہتے ہیں۔
کتنے پاگل ہیں یہ انگریز بھی۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

پی کے ٹن

سردار نے ایئر پورٹ کال کرکے پوچھا: پنجاب سے امریکا کا سفر کتنی دیر کا ہے؟
ریسپشنٹ: ایک منٹ سر۔۔
سردار نے کال ڈسکنیکٹ کی اور بولا: پی کے ٹن بیٹھی ہے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

ایک شادی یا دوشادیاں

اگر تم ایک لڑکی سے شادی کرو گے تو وہ تم سے لڑے گی۔

اگر تم دو لڑکیوں سے شادی کرو گے تو وہ تمہارے لیے لڑیں گی۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

ایک چپ سو سکھ

موٹر وے پولیس نے ایک کار کو روکا اور ڈرائیور سے کہا: "آپ نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی ہے اس لیے آپ کو 2000 روپے انعام دیے جاتے ہیں۔ آپ ان پیسوں کا کیا کریں گے؟"۔
ڈرائیور: میں اس انعام سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنواؤں گا۔
ڈرائیور کی ماں بولی: اس کی بات کا یقین مت کرنا۔ یہ شراب کے نشہ میں کچھ بھی بولتا رہتا ہے۔
ڈرائیور کا باپ نیند سے جاگ پولیس کو دیکھ  کر بولا: مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ چوری کی گاڑی میں ہم زیادہ دور تک نہیں جاسکیں گے۔
ڈگی سے آواز آئی : باس! ہم نے بارڈر پار کر لیا ہے کہ نہیں؟
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

گارنٹی

سردار (سروس شوز کے دکاندار سے): بڑی گارنٹی دیتے ہو، جوتی نے تو 2 دن نہیں نکالے۔
دکاندار : کیا ہوا؟
سردار: مندر وچوں چکی گئی۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

نصیب نصیب کی بات

داماد اپنی ساس سے: آپ کی بیٹی مجھے خوش نہیں رکھتی۔
ساس: نصیب نصیب کی بات ہے بیٹا، یہاں تو پورے محلے کو خوش رکھتی تھی۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ