کمی حیض کی تشخیص اور علاج


کمی حیض کی تشخیص اور علاج
خون حیض کم آنے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔
1۔ جسم میں رطوبات کی کثرت                      

2۔ جسم میں حرارت کی کثرت
1۔ جسم میں رطوبات کی کثرت
قارئین! جب جسم میں رطوبات کی بہت زیادہ کثرت ہوجائے تو حیض بہت ہی کم آتا ہے۔ بلکہ بعض اوقات نشان بھی نہیں لگتا۔ اورخاص بات یہ ہے کہ تکلیف بھی بالکل نہیں ہوتی۔
اس مرض میں جسم میں رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے خون کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس سے رحم کے عضلات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔ لہذا عضلات رحم خون حیض بھی خارج نہیں کرسکتے۔  اگر عضلات رحم میں دوا غذا سے تھوڑی سی تحریک یعنی گرمی پیدا کردی جائے تو حیض صحیح آنے لگتا ہے اور مرض دور ہوجاتا ہے۔
علاج بالغذا برائے کمی حیض بوجہ کثرت رطوبات:
اس قسم کی مریضہ میں رطوبات کی زیادتی ہوگئی ہے۔ لہذا حیض کھولنے کے لئے رطوبات کم کرنے والی غذا دوا کھلانی پڑے گی۔ جنہیں قانون مفرد اعضاء میں عضلاتی اعصابی یا عضلاتی غدی اغذیہ کہتے ہیں۔
جونہی جسم میں رطوبات کی کمی ہوگی فوراً حیض جاری ہوجائے گا۔ اگر خون کی کمی ہوگی تو وہ بھی پوری ہوجائے گی۔
ایسی مریضہ کے لئے غذائی چارٹ میں سے نمبر 1 اور نمبر 6 قسم کی اغذیہ سے بالکل پرہیز کرنا ہوگا۔
نمبر 2 اور نمبر3 اغذیہ کثرت سے استعمال کرنی ہونگی اور نمبر 4اور 5 معمولی مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر سردی کی وجہ سے اچانک حیض بند ہوگیا ہو تو گرم ریت کی ٹکور کریں۔ گرم گرم چائے اور گوشت کا شوربہ پلائیں۔
اگر دوا کی ضرورت ہو تو درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔(یاد رہے کہ غذا کی پابندی کے بنا کوئی بھی دوا فائدہ نہ دے گی۔ )
مصبر 10 گرام                                                                     ہیرا کسیس 10 گرام                                                زعفران  5گرام
ترکیب تیاری: اول زعفران پیس لیں پھر ہیرا کسیس اور مصبر پیس کر ملا لیں پانی کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ یا درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیں۔ 
حیض آنے کے دنوں سے ہفتہ قبل لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ دن میں تین بار استعمال کریں۔ اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق غذائیں استعمال کرائیں۔ اللہ شفا دے گا۔
چند دنوں کے اندر اندر حیض کھل کر آنے لگے گا۔ اگر خون کی کمی ہوگی تو پہلے ماہ خون نہیں آئے گا۔ دوسرے ماہ تکلیف سے تھوڑا سا آئے گا۔ اور تیسرے ماہ بالکل صحیح مقدار میں آئے گا۔
یاداشت: اس نسخہ میں مصبر شامل ہے جو ہلکا سا جلاب آور بھی ہے۔ اگر دست والی کیفیت ہوجائے تو دو دن دوا بند کرکے پھر دن میں دو بار استعمال کریں۔

0 تبصرہ جات::

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔