مسجد قل شریف






















قل شریف مسجد روس کے علاقے قازان میں واقع مسجد ہے جو روس کی سب سے بڑی مسجد ہے جس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

یہ مسجد 16 ویں صدی میں قازان میں تعمیر کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کے مینار بھی تھے۔ اسے روایتی وولگا بلغاریہ انداز میں تیار کیا گیا تھا لیکن یورپی نشاۃ ثانیہ کے اولین دور کا اور عثمانی انداز بھی استعمال کیا گیا تھا۔ 1552ء میں سقوط قازان کے بعد روسیوں نے اس مسجد کو شہید کر دیا۔

تاتار دانشوروں کا کہنا ہے کہ قل شریف مسجد کے چند عنصر ماسکو میں قائم مشہور سینٹ بازل گرجے میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں 8 مینار اور ایک مرکزی گنبد شامل ہے جو روایتی روسی طرز تعمیر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ 1996ء میں اس مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز ہوا جو جدید طرز تعمیر کی حامل ہے۔ نئی مسجد کا افتتاح 24 جولائی 2005ء کو ہوا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جھوٹ بولنا

23:
 جھوٹ بولنا
عن ابن مسعود قال: قال رسول اللہ : ((وایاکم والکذب فان الکذب یھدی الی 
الفجور وان الفجور یھدی الی النار وما یزال الرجل یکذب ویتحری الکذب حتی یکتب عنداللہ کذابا))۔
صحیح بخاری
سیدنا عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ اور گناہ آتش جہنم کی طرف رہنما کرتاہے اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ حتی کہ اللہ کے ہاں بھی کذب لکھ دیا جاتا ہے"۔ 


مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ