مراسلات کا خودکار خلاصہ پارٹ 2

السلام علیکم رحمتہ اللہ
محترم قارئین، مراسلات کے خودکار خلاصہ کا جو سابقہ طریقہ لکھا گیا تھا۔ اس میں بعض اوقات ایرر آجاتا ہے۔ ایسا زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب کسی ٹیمپلیٹ میں پہلے سے خودکار خلاصہ کی کوششیں کی گئی ہوں۔ اور وہ کامیاب نہ ہوئی ہوں۔ دراصل وہ ناکامیاب کوڈ ٹیمپلٹ میں پڑے ہوتے ہیں جو کہ صحیح کوڈ کو بھی اثر انداز نہیں ہوتے۔ خواہ مخواہ نیٹوفوج بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ اب جب تک ان کو باہر نہیں نکالا جاتا۔ صحیح کوڈ کام نہیں کرتے۔ ان سے نمٹنے کا سب سے پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کوئی ٹیملیٹ ہی نئی استعمال کرلیں۔ لیکن اگر کسی وجہ سے آپ ٹیمپلیٹ وہی استعمال کرنا چاہیں تو پہلے درج ذیل طریقہ سے پرانے کوڈز ختم کریں اور پھر مراسلات کا خودکار خلاصہ کے مطابق عمل کریں۔
ان شاء اللہ خلاصہ سسٹم اپلائی ہوجائے گا۔
سب سے پہلے ٹیمپلیٹ کے ایڈٹ ایچ ٹی ایم ایل صفحہ پر جائیں۔


اس کے بعد


اس کے بعد


Expand widget Templates 
کے چیک باکس کو چیک کرتے ہوئے 
Ctrl + F 
کی مدد سے درج ذیل کوڈ تلاش کریں۔
</head>

تلاش کیے گئے اس کوڈ سے کچھ اوپر جہاں سے سکرپٹ شروع ہوتا ہے۔ اس سکرپٹ سے ہیڈ کے اوپر تک جیسا کہ تصویر میں نشان سے ظاہر ہے۔ اسے ڈیلیٹ کردیں۔
پھر اس کے بعد 
<data:post.body/> 
فائنڈ آپشن سے تلاش کریں 

تلاش کی گئی اس لائن سے اوپر کی ایک لائین جو کہ b:if سے شروع ہوتی ہے۔ اس ایک لائن کو ڈیلیٹ کردیں۔ اور اس کے نیچے کی لائینز بھی b:if سے b:if تک جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے یہ سب ڈیلیٹ کردیں۔
اس کے بعد مراسلات کا خودکار خلاصہ کی تحریر کے مطابق عمل کریں۔
اس کے بعد پری ویو کا آپشن استعمال کرتے ہوئے چیک کرلیں کہ مطلوبہ عمل پورا ہوا ہے یا نہیں۔ اگر تو تحریریں خلاصہ ہو رہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سارا عمل صحیح ہوا ہے۔ اور اسے محفوظ (save) کر لیں۔
اگر مشکل پیش آئے تو بتائیے گا۔
شکریہ والسلام
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ