طبی اصطلاحات حصہ اول


طبی اصطلاحات حصہ اول
محرک:۔ محرک ایسی غذا، دوا کو کہتے ہیں۔ جو کسی مفرد عضو کو سکون سے فعل میں لے آئیں۔
شدید:۔ محرک سے ذرا تیز اثر رکھنے والی ادویات کو شدید کہتے ہیں۔
ملین:۔   وہ دوا ہوتی ہے جس میں محرک و شدید اثرات کے ساتھ ساتھ فضلات کو خارج کرنے کی قوت بھی ہو۔
مسہل:۔ مسہل دوا میں محرک شدید، ملین اثرات کے علاوہ جلاب آور بھی ہوں۔ ہم مسہل دوا کی مقدار کو کم کرکے محرک ، شدید، اور ملین اثرات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مقوی:۔ ایسی اشیاء کو کہتے ہیں جو کسی عضو کی طرف خون کو آہستہ آہستہ جذب کرنا شروع کردیں۔ ان میں اغذیہ، ادویہ اور زہر تک شامل ہیں۔ مثلاً اغذیہ میں گوشت۔ ادویہ میں فولاد۔ اور زہروں میں سنکھیا اور کچلہ، مقویات شامل ہیں۔  چونکہ ہر عضو کا علیحدہ علیحدہ مزاج ہوتا ہے اس لئے ان کی طبیعت رکھنے والی اشیاء ہی مقوی ہوسکتی ہیں۔
اکسیر:۔ اکسیر اس دوا کو کہتے ہیں جو نہ صرف فوراً خون میں جذب ہو کر اپنا اثر شروع کردے بلکہ ایک مدت تک اپنے شفائی اثر جسم میں قائم رکھے۔
ایسی ادویات کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی مرض مستقل یا دائمی صورت اختیار کرجائے۔ مثلاً شوگر، دائمی قبض، چھپاکی، سوزاک، خارش، اور چنبل وغیرہ ایسی علامات اس وقت ظاہر ہرتی ہیں جب کوئی خلط خون میں جمع ہوجائے اور پھر تکلیف کا سبب بن جائے۔
تریاق:۔ اس دوا کو کہتے ہیں جو کسی زہر کو باطل کردے یا پہلی حالت کو یک دم نئی حالت میں تبدیل کردے ۔ ایلوپیتھی اور ہومیو پیتھی میں اسے اینٹی ڈوٹ کہتے ہیں۔
مثلاً کھار (الکلی) کے مقابلہ میں ترشی (ایسڈ) ہے۔ اسی طرح افیون کے زہر کو کچلہ زائل کردیتا ہے۔ تریاق قسم کی ادیات کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کسی زہر سے یا کسی عضو میں ہونے والی مشینی تحریک سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہو۔ مثلاً ہیضہ، نمونیا، سرسام اور خونی قے وغیرہ۔

1 تبصرہ جات::

Unknown نے لکھا ہے کہ

اسلام و علیکم حکیم صاحب
آپ کا بلاگ / ویب سائیٹ دیکھا بہت اچھا لگا ، بہت ہی منفرد بنا یا ہے آپ نے
مجھے اعصابی عضلاتی اکسیر کا نسخہ درکار ہے جو کشتہ چاندی کے بغیر ہو کیوں کہ کشتہ چاندی کافی مہنگا ہے اس لیئے کوئی اور اعصابی عضلاتی اکسیر درکار ہے ، شکریہ

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔