لیڈیز قمیضوں کے خوبصورت ڈیزائن3

لیڈیز قمیضوں کے خوبصورت ڈیزائن3

 

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

امام ابوحنیفہ ؒ کا مذہب


امام ابوحنیفہ ؒ  کا مذہب
اذا صح الحدیث فھو مذھبی
جب حدیث صحیح ہو تو وہی میرا مذہب ہے۔ (ردالمختار حاشیہ در المختار، ج : 1۔ ص:68)
کسی کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ ہمارے قول کے مطابق فتویٰ دے،  جب تک اسے یہ معلوم نہ ہو کہ ہمارے قول کا ماخذ کیا ہے؟ (الانتقاء فی فضائل الثلاثۃ الائمہ الفقہاء لابن عبدالبر۔ ص:145)
آپ سے پوچھا گیا کہ جب آپ کی بات کتاب اللہ کے خلاف ہو؟
فرمایا: کتاب اللہ کے  سامنے میری بات چھوڑ دو ۔
کہا گیا: جب آپ کی بات حدیث رسول کے خلاف ہو ؟
فرمایا: حدیث رسول ﷺ کے سامنے میری بات چھوڑ دو ۔
کہا گیا: جب آپ کی بات قول صحابہ کے خلاف ہو؟
فرمایا: قول صحابہ کے سامنے میری بات چھوڑ دو۔
(ایقاظ ھمم اولی الابصار۔ ص:50)
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شاہین سفوف مغلظ



جریان۔ احتلام۔  غیر طبی حدت اور کثرت جماع سے مادہ منویہ رقیق ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سرعت انزال ، ضعف باہ اور عصبی کمزوری ہوجاتی ہے۔ سفوف مغلظ ایسے اجزاء کا مرکب ہے جو مادہ منویہ کو پیدا کرتا ہے اور گاڑھا کرتا ہے نظام ہضم کی اصلاح کرکے جسم میں خون کی پیدائش کو بڑھاتا ہے۔ اعصاب کو تقویت دے کر جنسی اور جسمانی کمزوری دور کرتا ہے۔
ترکیب استعمال:
تین تا چھ گرام(آدھا تا ایک چمچ چائے والا) ٹھنڈے دودھ کے ہمراہ صبح، شام دن میں دو بار
پرہیز: گرم تیز مصالحہ دار اور ترش اشیاء سے پرہیز کریں۔

پیکنگ: تقریبا  80 گرام
قیمت: 200 روپے
ترسیل خرچ بذمہ خریدار ہوگا۔
10 عدد ڈبی منگوانے پر 3پیس فری دیے جائیں گے۔
آرڈر نوٹ کروانے کے لئے 03023333152 پر رابطہ کریں۔
اگر کسی مجبوری کی بنا پر کال اٹینڈ نہ ہو تو برائے مہربانی ایک عدد میسج چھوڑ دیں۔ شکریہ
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

تمام فکروں سے آزادی کی دعا


تمام فکروں سے آزادی کی دعا
حسبی اللہ لا الہ الاھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم۔
مجھے اللہ ہی کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میں بھروسہ رکھتا ہوں اور وہ بڑے تخت کا مالک ہے۔
 (التوبۃ 129)
حضرت ابودرداء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو صبح و شام سات مرتبہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام فکرو مشکلات کیلئے کافی ہوجاتا ہے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل 12


12۔  مسلمان کا حق مارنا
عن ابی امامۃ ان رسول اللہ ﷺ قال: (( من اقتطع حق امری ء مسلم  بیمیتہ فقد ارجب اللہ لہ النار وحرم علیہ الجنۃ))
سیدنا ابو امامہ سے مروی ہے ، بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص جھوٹی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق وصول کرلے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم کی آگ کو واجب اور جنت کو حرام کر دیتے ہیں۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

سافٹ وئیر شیئر کرنے کے طریقہ


السلام علیکم و رحمتہ اللہ
برادران! بلاگ پر فائل شیئر کرنے کا درج ذیل طریقہ ہے۔
کوئی بھی فائل یا سافٹ وئیر شیئر کرنے کے لیے ایک عدد فائل شیرنگ ہوسٹنگ سائٹ کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
آپ درج ذیل میں سے کوئی بھی سائٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ ان میں سے کوئی بھی سائٹ منتخب کرکے سائن اپ کے ذریعے اپنا ایک عدد اکاؤنٹ بنائیے۔
فائل یا سافٹ ویئر اپلوڈ کریں۔
اور اس اپلوڈ شدہ فائل کا لنک اپنے بلاگ پر دے دیں۔
اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو برائے مہربانی کمنٹس کے ذریعے پوچھ لیں۔
شکریہ والسلام
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

بے پردہ عورت


جو عورت ننگے سر گھر سے باہر جائے اور غیر مردوں کی نظر اس عورت پہ پڑے تو اس عورت کے ساتھ تین آدمی بھی جہنم میں جائیں گے۔
اس کا باپ  اس کا بھائی  اس کا شوہر
بیشک وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی ان لوگوں میں جو ایمان والے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ 
(سورۃ النور آیت نمبر19)
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جمعۃ المبارک کے فضائل


نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے او ر تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لئے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے ، پھر جتنی ہو سکے نفل پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
(صحیح بخاری شریف)
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شیر لیڈر

اگر آپ 100 کتوں کی ایک فوج تیار کریں اور ان کا لیڈر ایک شیر مقرر کریں تو تمام کتے شیر کی طرح لڑیں گے۔ لیکن اگر آپ 100 شیروں پر مشتمل ایک فوج تیار کریں اور ان کا لیڈر ایک کتا ہو تو تمام شیر کتوں کی موت مریں گے۔
(چئیرمین عمران خان)
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شوہر سے کام کروانا


تین عورتیں باتیں کر رہی تھی۔ ٹاپک تھا ، "شوہر سے کام کروانا"
امریکن: میں نے شوہر سے کہا ، کہ آئندہ کھانا تم پکاؤ گے۔ ایک دن کچھ نہ ہوا، دوسرے دن اس نے گوشت روسٹ کر لیا۔
جرمن: میں نے شوہر سے کہا، کہ آئندہ گھر کی صفائی تم کرو گے۔ ایک دن تو کچھ نہ ہوا، دوسرے دن سارا گھر صاف تھا۔
پاکستانی: میں نے شوہر سے کہا کہ گھر کے کام آپ کرو گے۔ ایک دن تو کچھ نظر نہ آیا۔
۔
۔
۔
۔
تیسرے دن آنکھ کی سوجن کچھ کم ہوئی تو کچھ  نظر آیا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

کنجوس


ٹیچر: بتاؤ، کنجوس کسے کہتے ہیں۔
سٹوڈنٹ: سر ! جسے ہم 100 میسج بھی کریں اور وہ ایک بھی جواب نہ دے وہ کنجوس ہوتا ہے۔
ٹیچر: مثال دو۔
سٹوڈنٹ: سر جیسے آپ کی بیٹی۔
 
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل 11


11۔ ذمی (معاہد ) کو قتل کرنا
عن عبداللہ بن عمرو عن النبی ﷺ قال: ((من قتل معاھدًا لم یرح رائحۃ الجنۃ وان ریحھا توجد من میسرۃ اربعین عاماً))
سیدنا عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : "جو  شخص کسی ذمی (عہد والے) کو قتل کرے گا وہ جنت کی خوشبو سے بھی محروم ہو جائے گا حالانکہ جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت سے آتی ہے۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شاہین شربت فولاد


شاہین شربت فولاد
100٪ خالص یونانی جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ
فوائد:
خون میں سرخ ذرات کا اضافہ کرتا ہے۔
بھوک خوب بڑھاتا ہے اور غذا کو اچھی طرح ہضم کرکے جز و بدن بناتا ہے۔
چہرے کی زردی کو دور کرکے چہرے کو سرخ و شاداب بناتا ہے۔
عام جسمانی کمزوری اور بیماری کے بعد کی کمزوری کو ٹھیک کرتا ہے۔
بچوں کی نشوونما میں معاون ہے۔
اس کا استعمال ہر عمر اور ہر موسم میں یکساں مفید ہے۔

ترکیب استعمال:
بچوں کے لئے: صبح، دوپہر ، شام 5ملی لیٹر ایک چمچ چائے والا
بڑوں کے لئے: صبح، دوپہر، شام 5ملی لیٹر دو چمچ چائے والے۔
دوا تازہ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
پرہیز:
ترش اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔
ہدایات:
استعمال سے پہلے شیشی کو اچھی طرح ہلا لیں۔
مجوزہ مقدار سے تجاوز نہ کریں۔
بوتل کے ڈھکن کو مضبوطی سے بند رکھیں۔
خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔
پیکنگ:
60 ملی لیٹر قیمت 25 روپے علاوہ ترسیل خرچ
120 ملی لیٹر قیمت 45 روپے علاوہ ترسیل خرچ
ترسیل خرچ بذمہ خریدار ہوگا۔
10 عدد سیرپ منگوانے پر 3پیس فری دیے جائیں گے۔
آرڈر نوٹ کروانے کے لئے 03343333152 پر رابطہ کریں۔
اگر کسی مجبوری کی بنا پر کال اٹینڈ نہ ہو تو برائے مہربانی ایک عدد میسج چھوڑ دیں۔ شکریہ
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل 10


10۔ ناجائز لوگوں کا مال کھانا
عن خولۃ الانصارریۃ  قالت: سمعت النبیﷺ یقول: ((ان رجالاً یتخوضون فی مال اللہ بغیر حق فلھم النار یوم القیامۃ))
سیدنا خولہ انصاریہ  سے مروی ہے وہ بیان کرتی ہیں: کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: "کئی لوگ ، اللہ کے مال پر ناجائز طریقہ سے تصرف کرتے ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن آگ ہوگی۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل 8


8۔ ہمسائے کو اذیت دینا
عن ابی ھریرہ  ان رسول اللہ ﷺ قال: ((لا یدخل الجنۃ من لایامن جارہ ہوانقہ))
سیدنا ابوہریرہ  سے مروی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس شخص کا ہمسایہ اس کے شر سے محفوظ نہ ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا"۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل 9


9۔اپنا نسب تبدیل کرنا
عن سعد بن ابی وقاص  قال سمعت رسول اللہ ﷺ یقول ((من ادعٰی الیٰ غیر ابیہ وھو یعلم انہ غیر ابیہ فالجنۃ علیہ حرام))
سیدنا سعد بن ابی وقاص  سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے "جو شخص جانتے بوجھتے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کو اپنا باپ بنائے اس پر جنت حرام ہے۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

ایک طالبعلم فیل کیوں ہوتا ہے؟


ایک طالبعلم فیل کیوں ہوتا ہے؟
فیل ہونے میں طالبعلم کا کوئی قصور نہیں۔ کیونکہ ایک سال میں صرف 365 دن ہوتے ہیں۔ بہرحال طالبعلم کے فیل ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔
ہفتہ وار چھٹی: ایک سال میں 52 اتوار ہوتے ہیں۔ اور اتنا تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اتوار آرام کے لئے ہوتا ہے۔
باقی رہ گئے 313 دن
گرمیوں کی چھٹیاں: 50 دن، جس میں بہت گرمی ہوتی ہے۔ اور گرمی میں مطالعہ نہیں ہوسکتا۔
باقی رہ گئے 263 دن
روزانہ سونے کے لئے 8 گھنٹے۔ مطلب 130 دن
باقی رہ گئے 141 دن
4۔ روزانہ ایک گھنٹہ کھیلنے کے لئے جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ مطلب 15دن
باقی رہ گئے 126 دن
5۔ روزانہ دو گھنٹے کھانا کھانے کے لئے اور دیگر ضروریات زندگی کے لئے۔ مطلب 30 دن
باقی رہ گئے 96دن
ایک گھنٹہ روزانہ باہمی گفتگو کے لئے۔ ظاہر ہے کہ انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ مطلب 15دن
باقی رہ گئے 81دن
سالانہ امتحان کے لئے کم از کم 35دن۔
باقی رہ گئے 46دن
سالانہ تقریبات کے لیے کم ازکم 40دن
باقی رہ گئے 6 دن
9۔ کم از کم 3دن بیماری وغیرہ کے لئے
باقی رہ گئے 3دن
10۔ موویز وغیرہ دیکھنے کے لئے کم از کم 2دن۔
باقی رہ گیا ایک دن
11۔ اور ایک دن سالگرہ۔
اب بتائیں
طالبعلم کے پاس کونسا وقت بچتا ہے پڑھنے کے لئے۔ اب طالبعلم فیل نہ ہو تو کیا ہو۔

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل نمبر 7


حرام کھانا
عن ابی بکر    ان رسول اللہ ﷺ قال: (( لایدخل الجنۃ جسد غذی بالحرام))
سیدنا ابو بکر   سےمروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو جسم حرام غذا سے پلا ہے وہ جنت میں نہیں جائے گا۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل نمبر 6


رشتہ داری توڑنا
عن جبیر بن مطعم   قال: قال رسول اللہ ﷺ: ((لا ید خل الجنۃ قاطع یعنی قاطع رحم))
سیدنا جبیر بن مطعم  سے مروی ہے ، وہ بیا ن کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: "جنت میں کاٹنے والا داخل نہیں ہوگا یعنی رشتہ داری توڑنے والا۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

پاک وڈ تھیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ
بلاگ کی تھیم حاضر خدمت ہے۔ ڈاؤنلوڈ کیجئے، اور بلاگ بنائیے۔ جہاں ضرورت ہو ، بلاجھجک بھائی کو حکم کیجئے گا۔
آپ کی آراء میرے لئے مشعل راہ ہیں۔ آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

حیض کی حقیقت و ماہیت و ضرورت


حیض کی حقیقت و ماہیت و ضرورت:
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی عورت ہو جو صحت مند بھی ہو اور اسے خون حیض نہ آتا ہو، ورنہ ہر نوجوان صحت مند عورت کو ہر ماہ خون حیض آیا کرتا ہے۔
جسے ہند و پاکستان کی عورتیں مختلف محاوروں سے اس کا اظہار کرتی ہیں۔
مثلاً
نماز قضا ہونا۔ کپڑوں سے ہونا۔ کپڑے آنا کہتی ہیں۔
بعض علاقوں کی عورتیں ماہواری آنا، یا پھول آنا کے نام سے پکارتی ہیں۔
کچھ تاریخ  آنا کے نام سے، یا دن آنا کے نام سے بھی اظہار کرتی ہیں۔
غرض مختلف زبانوں ، علاقوں میں مختلف طریقہ اظہار ہے۔
اردو میں اسے حیض کہتے ہیں۔ طب اسلامی میں طمث اور ایلوپیتھک میں مین سس کہتے ہیں۔
خواتین کی تندرستی کے معاملے میں حیض کا خاصا عمل دخل ہے۔
یہ خواتین کی صحت کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔
اگر حیض کا دورانیہ ، مدت ، اور مقدار بالکل صحیح ہے تو عورت تندرست ہے۔ ورنہ اس کی صحت خراب ہے۔اور اسے معالجاتی توجہ کی ضرورت ہے۔
حیض کا دورانیہ: تندرست عورتوں میں حیض کا دورہ 28 روز کے بعد ہر ماہ ہوا کرتا ہے۔ البتہ بعض عورتوں کو 24 روز  بعد اور بعض کو 32 روز بعد بھی آیا کرتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ باقاعدہ رہے تو مرض میں شمار نہیں کیا جاتا۔ مثلاً جس عورت کو 24 روز بعد آتا ہے تو اسے ہر بار 24 روز بعد ہی آنا چاہیے، یہ نہ ہو کہ کبھی 24 روز بعد ہوا ، اور کبھی 30 روز بعد۔
یعنی سلسلہ باقاعدہ رہنا چاہیے۔ اگر بے قاعدگی ہے تو مرض ہے۔
مدت حیض: عام طور پر تندرست عورتوں کو 4 دن سے 6دن حیض آیا کرتا ہے۔
یاداشت: جب حمل قرار پاتا ہے تو حیض آنا بند ہوجاتا ہے۔ لیکن عورت کے معدہ، دل ، دماغ چکرا جاتے ہیں۔ چنانچہ بھوک صحیح نہیں لگتی اکثر بدہضمی رہنے لگتی ہے۔بعض اوقات کوئی شے بھی حاملہ کھائے قے میں نکل جاتی ہے۔ اس طرح حاملہ عورت پریشان رہنے لگتی ہے۔
حیض کا زمانہ:
ہندو پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کو عام طور پر 14 سے 16 سال کی عمر میں حیض آنا شروع ہوجاتا ہے۔
لیکن آب و ہوا، زیادہ مرغن اغذیہ کا استعمال، خاندانی ماحول، موروثی حالات، طرز زندگی، جنسی ماحول خصوصاً جہاں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا آزادانہ میل جول ہو۔ مخلوط تعلیم وغیرہ عصبی مراکز کو ہیجان میں لاتے ہیں۔
اس کے علاوہ شہری لڑکیوں کو دیہاتی لڑکیوں کی نسبت حیض جلد آنا شروع ہوتا ہے۔
بنگلہ دیش اور بنگال کی آب و ہوا میں اکثر 9سال کی عمر میں ہی حیض شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس سرد ممالک جیسے چائنہ، افغانستان، یورپین ممالک میں اکثر 18، یا 20 سال کی عمر میں حیض شروع ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے ، فلم بینی، عشقیہ ناول پڑھنے والی لڑکیوں کو بھی حیض جلد آیا کرتا ہے۔
جسمانی تبدیلیاں: جونہی نوجوان لڑکیوں کو حیض آنا شروع ہوتا ہے، تو ان کے جسم میں کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ دیگر تبدیلیوں سے قطع نظر ظاہری طور پر ان کے پستان بڑھنے لگتے ہیں جس سے لڑکی کا جسم و سینہ بھر جاتا ہے۔ اور اس کی خوبصورتی دو چند ہوجاتی ہے۔
حیض کی مقدار: عام طور پر تندرست نوجوان لڑکی کو 2سے 4 اونس تک حیض آیا کرتا ہے۔ حیض پہلے روز سیاہی مائل سرخ، دوسرے تیسرے روز گہرا سرخ، چوتھے پانچویں دن ہلکا سرخ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح پہلے روز کم، دوسرے تیسرے روز خوب کثرت سے آتا ہے۔ چوتھے پانچویں دن کم ہو کر بند ہوجاتا ہے۔
حیض کے دوران حفظ ماتقدم:
جس لڑکی یا عورت کو حیض شروع ہو، اسے سردی سے بچنا چاہیے۔ ٹھنڈے مشروبات استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ غسل بھی نسبتاً گرم پانی سے کرنا چاہیے۔ ورنہ بعض اوقات اچانک حیض رک کر رحم میں شدید درد کا باعث ہوسکتا ہے۔
دوران حیض لڑکیوں کو گندہ مواد جذب کرنے والی گدیاں (سینٹر پیڈ) استعمال کرنی چاہیے، جب وہ حیض سے تر ہوجائیں تو بدل دینی چاہیے۔ یہ گدیاں صاف ستھری ہونی چاہیے ورنہ کسی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

اقوال زریں


اللہ کے نزدیک  زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے۔
جس کو لوگوں پر رحم نہ آیا اللہ اس پر رحم نہ کرے گا۔
روپے کی اللہ کے ہاں کوئی عزت نہیں۔
جو شخص جائز طریقے سے پیسہ کما کر اس لئے پس انداز کرے کہ کسی سے سوال کرنے سے بچے اور اپنے بال بچوں اور ہمسایوں پر خرچ کرکے وہ قیامت کے دن اللہ سے یوں ملے گا کہ اس کا چہرہ کامل چاند کی طرح روشن ہوگا۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

مشکلات کا حل


جو شخص اس دعا کو سات بار پڑھے (صبح و شام) اللہ تعالیٰ اس کی دنیا اور آخرت کی مشکلات آسان فرمادے گا۔
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
(ترجمہ): "مجھے اللہ ہی کافی ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور عرش عظیم کا رب ہے۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل نمبر 5


چغلی کرنا
عن حذیفہ   قال: قال رسول اللہ ﷺ: ((لایدخل الجنۃ نمام))
سیدنا حذیفہ  سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوسکتا۔"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

جنت سے محروم کر دینے والے چالیس عمل نمبر 4


زبان کا غلط استعمال کرنا
عن ابی ھریرہ   قال سئل رسول اللہ ﷺ: عن اکثر ما یدخل الناس النار فقال: ((الفم والفرج))
سیدنا ابوہریرہ  سے مروی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے ایسے اعمال کے بارے میں دریافت کیا گیا جن کی وجہ سے اکثر لوگ جہنم میں  جائیں گے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: "منہ اور شرمگاہ کا غلط استعمال کرنا۔"

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شاہین چیسٹولین سیرپ



مقوی اعضائے صدریہ اجزاء سے نہایت قوی الاثر مرکب ہے۔ پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔ منہ اور گلے کی خراش۔ تنگی تنفس۔ پھیپڑوں کی خراش۔ اور سانس کی نالیوں کو کھولنے میں مفید ہے۔ نزلہ زکام سے پیدا شدہ امراض ۔ کھانسی ۔ درد شقیقہ۔ خشک و تر کھانسی۔ تپ دق اور ضیق النفس میں بہت مفید ہے۔
ترکیب استعمال:
بچوں کے لئے: صبح، دوپہر ، شام 5ملی لیٹر ایک چمچ چائے والا
بڑوں کے لئے: صبح، دوپہر، شام 5ملی لیٹر دو چمچ چائے والے۔
دوا تازہ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
پرہیز:
ترش اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔
ہدایات:
استعمال سے پہلے شیشی کو اچھی طرح ہلا لیں۔
مجوزہ مقدار سے تجاوز نہ کریں۔
بوتل کے ڈھکن کو مضبوطی سے بند رکھیں۔
خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔
پیکنگ:
60 ملی لیٹر قیمت 25 روپے علاوہ ترسیل خرچ
120 ملی لیٹر قیمت 45 روپے علاوہ ترسیل خرچ
ترسیل خرچ بذمہ خریدار ہوگا۔
10 عدد سیرپ منگوانے پر 3پیس فری دیے جائیں گے۔
آرڈر نوٹ کروانے کے لئے 03343333152 پر رابطہ کریں۔
اگر کسی مجبوری کی بنا پر کال اٹینڈ نہ ہو تو برائے مہربانی ایک عدد میسج چھوڑ دیں۔ شکریہ


مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

پانی اللہ کی عظیم نعمت۔ اس کی قدر کریں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
  تحریر: محمد عاصم مٹھو
اللہ نے جتنی بھی چیزیں پیدا کی ہیں ان سب کے کچھ نہ کچھ فوائد انسان ضرور حاصل کرتا ہے وہ حیوان و نباتات ہی کیوں نہ ہوں مگر ایک ایسی چیز بھی ہے جو انسان کی زندگی کے لیئے انتہائی اہم و لازم ہے اور ہم انسان اُسی نعمت کا اسراف بہت زیادہ کرتے ہیں اور وہ نعمت ہے پانی کی کہ جس سے انسان کی ابتداء کی گئی تھی
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
وہ جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب والا اور سسرالی رشتوں والا کر دیا بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے۔


الفرقان:آیت:۵۴

مگر افسوس کہ ہم آج اس پیاری نعمت کی قدر نہیں کرتے اور اس کو ضائع کرتے رہتے اگر پانی ہمیں خریدنا پڑے تو یقیناً ہم اس کا بھی اسراف کرنا برداشت نہ کریں گیں جیسا منرل واٹر کو ضائع نہیں کرتے،آخر ایسا کیوں ہے کہ جو چیز ہمیں بغیر محنت اور پیسہ خرچ کیئے مل جائے ہم لوگ اس کی قدر نہیں کرتے؟؟؟؟ یہاں مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آگیا ہے کہ ہم لوگ کشمیر کی وادی میں ایسی جگہ پر تھےجہاں نزدیک نزدیک پانی موجود نہیں تھا بلکہ پانی لانے کے لیئے اچھا خاصہ مشکل سفر کرنا پڑتا تھا آپ لوگ یقین کریں ایک لوٹا پانی سے ہم تین تین ساتھی وضو کرتے تھے اور ایک دفعہ میرے ساتھ ایسا بھی واقعہ پیش آیا کہ میرا منہ خلق تک خشک ہوگیا تھا زبان ایسے محسوس ہوتی تھی جیسے لکڑی کی بنی ہوئی ہے وہ بہت تکلیف دے حالت تھی، گو کہ ان واقعات سے پہلے گھر میں بھی ابا جان پانی ضائع کرنے سے منع کرتے رہتے تھے مگر صحیح نصیحت ان واقعات کے بعد ہوئی، اصل میں ہم لوگ مفت کی نعمت کی قدر نہیں کرتےاگر وہی نعمت ہمیں روپے پیسے خرچ کرکے حاصل کرنی پڑےتو ہم کسی قیمت پر اس کو ضائع نہ کرتے۔
میں سمجھتا ہوں جس کو قیامت کے دن پر کامل یقین ہے وہ اس نعمت کا اسراف ہرگز نہیں کرئے گا کیونکہ اللہ نے قیامت کے دن ہر نعمت کے بارے حساب لینا ہے،
اللہ کا راشاد ہے کہ


ثُمَّ لَتُسْـَٔــلُنَّ يَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِيْمِ Ď۝ۧ

پھر تم سے ضرور بالضرور پوچھ ہونی ہے اس دن ان نعمتوں کے بارے میں۔
التکاثر:۸
اور اسی آیت کی تفسیر احادیث میں بھی وارد ہوئی ہے کہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی (
ثُمَّ لَتُسْ َ لُنَّ يَوْمَى ِذٍ عَنِ النَّعِيْمِ) 102۔ التکاثر : 8) تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس دو ہی تو چیزیں ہیں پانی اور کھجور۔ پھر ہم سے کن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا؟ دشمن حاضر ہے اور تلواریں ہمارے کاندھوں پر ہیں۔ نبی اکرم نے فرمایا یہ نعمتیں عنقریب تمہیں ملیں گی۔
جامع ترمذی:جلد دوم:باب: سورۃ تکاثر کی تفسیر
پانی کے اسراف کی ممانعت میں احادیث موجود ہیں مثلاً
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِسَعْدٍ وَھُوَ یَتَوَضَّأُ فَقَالَ مَاھٰذَا السَّرَفُ یَا سَعْدُ قَالَ اَفِی الْوُضُوْءِ سَرَفٌ قَالَ نَعَمْ وَ اِنْ کُنْتَ عَلَی نَھْرٍ جَارٍ۔


عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ (ایک مرتبہ) سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہوا جب کہ وہ وضو کر رہے تھے (اور وضوء میں اسراف بھی کر رہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دیکھ کر) فرمایا " اے سعد! یہ کیا اسراف (زیادتی ہے)؟ " حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ہاں! اگرچہ تم نہر جاری ہی پر (کیوں نہ وضو کر رہے) ہو۔" (مسند احمد بن حنبل، ابن ماجہ)


مشکوۃ شریف:جلد اول:باب:وضو کی سنتوں کا بیان


حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو وضو کرتے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسراف نہ کرو، اسراف نہ کرو۔


سنن ابن ماجہ:جلد اول:باب:وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت


ان احادیث سے واضح ہوا کہ وضو کرتے وقت بھی پانی کے اسراف سے بچنا لازم ہے اور بےشک وضو دریا کے کنارے کیا جائے مگر افسوس صد افسوس کہ ہم لوگ وضو کرتے وقت بھی بہت زیادہ پانی ضائع کرجاتے ہیں،


پانی ضائع کرنے کے چند مواقع

وضو سے پہلے مسواک کرتے وقت پانی کا نَل
::ٹوٹی:: کھلی رکھنا۔
ایک عضاء
::ہاتھ، منہہ، بازو،پاؤں::دھوتے وقت پانی کا ضرورت سے زیادہ بہانا۔
بعض صابن سے ہاتھ اور منہہ دھوتے ہیں تو صابن لگاتے وقت پانی کھُلا رکھنا۔
غسل کرتے وقت جب صابن لگایا جاتا ہے تو نَل کھُلا رکھنا۔
گھروں میں خواتین کے پانی ضائع کرنے کے مواقع
برتن دھوتے وقت پانی کا اسراف کیا کرنا۔
کپڑے دھوتے وقت پانی کا بلا وجہ اسراف کرنا۔
گھر کی صفائی کے وقت پانی کو بےتحاشہ استعمال کرنا۔
اجتماعی طور پر پانی ضائع کرنا
اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا الحمدللہ مگر ہمارے ذاتی مفاد پرست حکمران ان نعمتوں کو یا تو ضائع کر رہے ہیں یا ان کو صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے تک ہی استعمال میں لا رہے ہیں، پاکستان میں پانچ بڑے دریا بہتے ہیں اگر یہ حکمران پاکستان اور عوام کے مفاد کو عزیز رکھتے ہوتے تو اب تک ایک قطرہ پانی بھی ضائع نہیں جانا تھا مگر حقیقت یہ ہے کہ گلگت اور کشمیر سے آنے والا پانی ہماری بےحسی پر روتا ہوا سمندر کی نذر ہو رہا ہے، ہمارے مفاد پرست حکمران اپنی تجوریاں تو عوام کے پیسے سے بھر رہے ہیں مگر ان سے آج تک ایک ڈیم نہیں بن پایا ہے، ہر آنے والا عوام کو انہی ڈیم کا سبزباغ دیکھاتا ہے مگر ان ڈیمز کو بناتا نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں زراعت کے شعبے کو بہت نقصان ہورہا ہے اور بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پانی کو اختیاط سے استعمال کرنے کی تدابیر
پانی لوٹا میں یا کسی اور برتن میں ڈال کر وضو کیا جائے تو پانی ضائع نہیں ہوتا۔
اگر نَل پر ہی وضو کرنا ہے تو نَل اُسی وقت کھولیں جب کسی عضو کو دھونا ہو اور جب دھل جائے تو نَل بند کردیں۔
مسواک اور سر کا مسح کرتے وقت نَل کو بند رکھیں۔
وضو کرتے ہوئے اگر صابن لگانا ہے تو صابن لگاتے وقت نَل کو بند رکھیں۔
گھر کی صفائی ہمیشہ بالٹی میں پانی ڈال کر کریں نَل کے ساتھ پائپ لگاکر صفائی کرنے سے پانی بہت زیادہ ضائع جاتا ہے۔
برتن دھوتے ہوئے ہمیشہ کا اصول بنانا جائے کہ صابن لگاتے اور برتن کو مانجتے وقت نَل کو بند رکھیں۔
اور یہی اصول کپڑے دھوتے وقت بھی اپنایا جائے تو پانی کے اسراف سے بچا جاسکتا ہے۔
اجتماعی طور پر اس کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیئے پاکستان میں ہر دریا پر کم از کم ایک ڈیم ضرور بنایا جائے۔
پھر ان شاءاللہ ہماری زراعت کے شعبے کو وافر پانی مل سکے گا اور بجلی کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔
اللہ ہم سب کو اپنی نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق دے اور نعمتوں کی ناقدری کرنے اور اس کو ضائع کرنے سے بچائے۔ آمین ثم آمین یارب العالم
 
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

بلاگ پر خوش آمدید

آپ کا بھائی محمد ارشد کمبوہ اپنے بلاگ پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔
برائے مہربانی اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔
شکریہ
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

شاہین ادویات کی لسٹ

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

غذائی چارٹ


طبی علاج میں اس غذائی چارٹ کی بار بار ضرورت پڑے گی۔
لہذا اسے محفوظ کرلیں۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

دواؤں کا علاج زیادہ مشکل ہے


قارئین آپ یہ پڑھ کر حیران ہونگے کہ اس دور میں مرض اور مریض کے علاج سے دواؤں کا علاج زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ اس بات کا مشاہدہ وہ کرسکتا ہے جن کا ایسے مریضوں سے واسطہ رہتا ہے۔ جب کوئی ایک مریض آکر کہتا ہے مجھے کئی سالوں سے دورے پڑ رہے ہیں تو ہم پورے اعتماد سے کہتے ہیں کہ ان شاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔
لیکن جونہی مریض بتاتا ہے کہ میں عرصہ چار سال یا پانچ سال سے یہ  انگریزی ادویات کھا رہا ہوں اگر ایک دن یہ دوا  نہ کھاؤں تو فوراً دورا شروع ہوجاتا ہے۔ یا اگر ٹیبلٹ نہ کھاؤں تو جسم میں درد رہتا ہے ، جوڑ دکھنے لگتے ہیں۔ کمر گھٹنے درد کرنے لگتے ہیں۔ اور جب کوئی پین کلر ٹیبلٹ کھالیتا ہوں تو جسم ہشاش بشاش ہوجاتا ہے۔  اس وقت مریض  کے علاج سے زیادہ ان انگریزی ادویات سے مریض کی جان چھڑانی مشکل ہوتی ہے۔
ہمارے معاشرے میں کوئی افیون، چرس یا شراب پئے تو سب لوگ اسے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ یہ شخص شرابی ہے نشہ کرتا ہے اس کا اعتبار مت کرو۔ اس نشہ کرنے والے سے اگر پوچھا جائے تو وہ بھی یہی کہتا ہے کہ میں کافی عرصہ سےنشہ کررہا ہوں اگر میں نشہ نہ کروں تو نیند نہیں آتی، جسم ٹوٹتا ہے جب نشہ کی خوراک لے لیتا ہوں تو جسم چست ہوجاتا ہے۔
اب آپ خود فیصلہ کریں کہ اس افیمی ، بھنگی، چرسی، اوراس  مریض میں کیا فرق ہے، جو سالہا سال سے دوائیں کھارہے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ نشہ کرنے والے اور نشہ بیچنے والے بدنام زمانہ ہیں کہ وہ معاشرے کے بدترین لوگ ہیں۔ لیکن نشہ کی دوسری شکل میں دوئیں کھانے والے اور بیچنے والے مہذب لوگ ہیں۔
بار بار کے تجربات سے ایک بات سامنے آتی ہے کہ اگر کسی مریض کا علاج ایک ماہ میں ہوتا ہے تو پانچ سال سے انگریزی دوائی کھانے والے مریض کا علاج چھ ماہ میں ہوگا۔ زائد وقت اسے گولیاں چھڑانے میں صرف ہوگا۔
ایک بات اور یاد رکھیں، کہ ان دواؤں کو یک دم نہیں چھڑایا جاسکتا۔  کیونکہ یہ دوائیں مسلسل کھانے سے انسان کی خوراک اور جسم کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اب ان کی مقدار آہستہ آہستہ کم کی جاتی ہے اسی طرح مقدار خوراک کم کرتے کرتے ایک لمبے عرصہ میں مریض ان انگریزی ادویات سے آزاد ہوجاتا ہے۔

مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

انسان میں اصل طاقت جنسی حرارت ہے۔


بوڑھا شخص، کم و بیش کھاتا پیتا سوتا جاگتا چلتا پھرتا اور باتیں کرتا ہے۔ لیکن اس میں اگر کسی شے کی کمی ہوتی ہے تو وہ جنسی حرارت کی کمی ہوتی ہے۔ گویا اصل شے جنسی حرارت ہے۔
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ

چہرے کے بال اکھیڑنا

بناؤ سنگھار کے نام پر اپنے چہرے کے بال اکھیڑنے اور اکھڑوانے والی ہماری ماؤں اور بہنوں کے نام
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے۔
لعن النامصۃ والمتنمصۃ
"لعنت ہو بال اکھڑوانے والی اور اکھیڑنے والی عورتوں پر"
مکمل تحریر۔۔۔۔۔ِ