ایک طالبعلم فیل کیوں ہوتا ہے؟


ایک طالبعلم فیل کیوں ہوتا ہے؟
فیل ہونے میں طالبعلم کا کوئی قصور نہیں۔ کیونکہ ایک سال میں صرف 365 دن ہوتے ہیں۔ بہرحال طالبعلم کے فیل ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔
ہفتہ وار چھٹی: ایک سال میں 52 اتوار ہوتے ہیں۔ اور اتنا تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اتوار آرام کے لئے ہوتا ہے۔
باقی رہ گئے 313 دن
گرمیوں کی چھٹیاں: 50 دن، جس میں بہت گرمی ہوتی ہے۔ اور گرمی میں مطالعہ نہیں ہوسکتا۔
باقی رہ گئے 263 دن
روزانہ سونے کے لئے 8 گھنٹے۔ مطلب 130 دن
باقی رہ گئے 141 دن
4۔ روزانہ ایک گھنٹہ کھیلنے کے لئے جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ مطلب 15دن
باقی رہ گئے 126 دن
5۔ روزانہ دو گھنٹے کھانا کھانے کے لئے اور دیگر ضروریات زندگی کے لئے۔ مطلب 30 دن
باقی رہ گئے 96دن
ایک گھنٹہ روزانہ باہمی گفتگو کے لئے۔ ظاہر ہے کہ انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ مطلب 15دن
باقی رہ گئے 81دن
سالانہ امتحان کے لئے کم از کم 35دن۔
باقی رہ گئے 46دن
سالانہ تقریبات کے لیے کم ازکم 40دن
باقی رہ گئے 6 دن
9۔ کم از کم 3دن بیماری وغیرہ کے لئے
باقی رہ گئے 3دن
10۔ موویز وغیرہ دیکھنے کے لئے کم از کم 2دن۔
باقی رہ گیا ایک دن
11۔ اور ایک دن سالگرہ۔
اب بتائیں
طالبعلم کے پاس کونسا وقت بچتا ہے پڑھنے کے لئے۔ اب طالبعلم فیل نہ ہو تو کیا ہو۔

0 تبصرہ جات::

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔